کراچی(نیوزڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رمضان المبارک میں زکواة، عطیات اور دیگر اخراجات کے باعث ترسیلات کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح19ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان میں ماہانہ ترسیل کا اوسط حجم1 ارب 68 کروڑ ڈالر ہے، تاہم ہر سال رمضان المبارک اور عیدالفطر کے باعث زکواة، عطیات اور دیگر اخراجات کی مد میں50 سے 70کروڑ ڈالر اضافی ترسیل کئے جاتے ہیں، جس کے پیش نظر رواں ماہ ترسیلات کی مجموعی مالیت2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بیرون ملک مقیم پاکستانی عید کی خریداری اور دیگر کاموں کے لئے بڑے پیمانے پر رقوم ترسیل کرتے ہیں، جو ایک طرف تو روپے کی قدر میں استحکام کا سبب بنتا ہے، دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوتے ہیں۔