اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فریم ورک معاہدے کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں اجلاسوں کے شیڈول کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ ورکنگ گروپ اجلاس کی میزبانی پاکستان کریگا جبکہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فریم ورک معاہدے کا انعقاد امریکہ میں ہو گا۔ وزیر خزانہ نے امریکی وفد کو بجٹ کے حوالے سے پارلیمانی بحث سے متعلق آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی مثبت تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا ہے۔ حکومت بجٹ کو تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے منظوری پر یقین رکھتی ہے۔ ملاقات میں سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور امریکی سفارتخانے کی اکنامک قونصلر مس ڈینیلا بھی شامل تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں