واشنگٹن(نیوزڈیسک) ورلڈ بینک (آئی بی آر ڈی)نے پاکستان کے لئے 500ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منظور دےدی ہے ۔ ورلڈ بینک کے حکام نے پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کو سراہا۔ ورلڈ بینک کی نائب صدر اور پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا اینیٹ ڈکسن نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے شاندار ترقی کی ہے اور حکومت ملک میں غربت میں کمی کے حوالے سے اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔ انھوں نے پاکستانی معیشت کی شاندار ترقی کا کریڈٹ پاکستان کی موجودہ قیادت کے وڑن کودیا۔ پاکستان کو عالمی بینک سے ڈی پی سی ( ڈویلپمنٹ کریڈٹ ) کے تحت50کروڑ ڈالر کی ایک اور قسط رواں سال ستمبر میں یا اس سے بھی پہلے ملنے کا امکان ہے۔