نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارت کی حکومت نے حالیہ سیزن کے دوران چاول کی امدادی قیمت میں 3.7فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت حالیہ سیزن میں چاول کی خریداری مہم کے دوران کسانوں سے چاول کی خرید پر 2ہزار روپے فی ٹن تک اضافی خرچ کریگی۔ بھارتی حکام کے مطابق حکومت نے کامن گریڈ چاول کی امدادی قیمت 14,100روپے فی ٹن اور بہترین معیار کے چاول کی امدادی قیمت 14,500روپے فی ٹن مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ سیزن کے دوران 14000روپے فی ٹن تھی۔