جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی آم کی آسٹریلیا اور امریکا کو برآمد شروع

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )پاکستان سے مختلف ملکوں کو اب تک 25ہزار ٹن آم برآمد کیا جاچکا ہے جس کی مالیت 1کروڑ 37لاکھ ڈالر ہے، رواں سیزن میں پاکستان سے بہتر معیار کے آم برآمد کیے جانے اور رمضان کی آمد کی وجہ سے بیرونی منڈیوں میں کھپت بڑھنے سے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 25فیصد تک زائد قیمت مل رہی ہے۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل امپورٹرز ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وحید احمد کے مطابق اس سال پاکستان سے پہلی بار آسٹریلیا اور امریکا کو بھی تجارتی بنیادوں پرآم برآمد کیا جارہا ہے، آسٹریلیا کو اب تک 12سے 15ٹن جبکہ امریکا کو 25سے 30ٹن آم برآمد کیا گیا ہے، پاکستان سے اب تک سب سے زیادہ آم متحدہ عرب امارات کو ایکسپورٹ کیا گیا ہے جس کا حجم 7500ٹن ہے، پاکستانی آم کی افغانستان ، سی آئی ایس ممالک اور ایران کو بھی برآمد جاری ہے، ایران کو اب تک 9ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جا چکا ہے۔
وحید احمد کے مطابق ملتان کے علاقے میں آندھی کی وجہ سے آم کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے، ملک میں آم کی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 60 فیصد ہے جبکہ پنجاب کی پیداوار میں ملتان کے علاقے کا حصہ 30 فیصد ہے، حالیہ آندھی کی وجہ سے ملتان میں آم کی 90فیصد تک فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چین اور جاپان کو بھی آم کی ایکسپورٹ تجارتی بنیادوں پر شروع کردی جائے گی۔
چین والیوم کے لحاظ سے بڑی مارکیٹ ہے جبکہ جاپان ویلیو کے لحاظ سے اہم مارکیٹ ثابت ہوگی، چین اور جاپان کی منڈی کے لیے پاکستانی آم کی ظاہری بناوٹ کو بہتر بنانا ہوگا جس کے لیے طویل مدتی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی، رواں سال آم کی ایکسپورٹ کے لیے 1لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، پورٹ اتھارٹیز، شپنگ کمپنیوں کا تعاون کا تعاون ناگزیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…