اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کے ایف سی نے چوہے کے گوشت کے استعمال کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں فاسٹ فوڈ کے معروف برانڈ کے ایف سی کا چکن مصنوعات کے نام پر چوہے کے گوشت کے استعمال حوالے سے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس نے کے ایف سی کو شہرت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔کے ایف سی کی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ کے ایف سی نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر میں ہرگز چوہے کا گوشت استعمال نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں کے ایف سی کی جانب سے باقائدہ تحقیقات کی گئی ہیں اور جس شخص کی جانب سے یہ تصویر انٹرنیٹ پر شائع کی گئی تھی ان سے اس گوشت کا ٹکڑا معائنے کیلئے مانگا گیا تھا تاہم انہوں نے اس ٹکڑے کو دینے سے انکار کردیا۔ کے ایف سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر زیرگردش تصویر میں گوشت کا جو ٹکڑا دکھایا گیا ہے وہ سفید چکن ہے نہ کہ چوہے کا گوشت۔