سلانوالی (نیوز ڈیسک)زرعی ماہرین نے کپاس کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی ملی بگ لشکری سنڈ ی لیف کرل وائر س سے محفوظ رکھنے کیلئے کپاس کے کھیتوں کے اردگرد پائی جانے والی جڑی بوٹیوں کو تلف کریں تا کہ غیر ضروری متباد ل خوراکی پودے تلف ہوسکیں کپاس کی فصل اس وقت بھرپور پھو ل ڈوڈی دے رہے ہیں لحاظہ اسے خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے جن کھیتوںمیں نائٹروجنی کھادوں کی کمی ہو وہاں بحران اورزنک کا استعمال بذریعہ سپرے کریں کپاس کی فصل پر وائر س کا حملہ ہونے کی صورت میں مقامی عملہ سے مشور ہ کرکے اس کے تدار ک کیلئے اقدامات کریں فصل پر سفید مکھی اور سفید تیلہ کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے بڑھنے اور لشکری سنڈی کا حملہ نظر آنے پر زہروں کا سپرے کریں کپا س کی امریکن سنڈ ی کے انسداد کیلئے ہفتے میں 2بار پیسٹ سکاﺅٹنگ کریں اور محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے مناسب زہر سپرے کریں ۔