سلانوالی (نیوز ڈیسک)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ دھان کی پینری کے کھیتوںمیں زنک کی کمی سے دھان کی پیدوار متاثر ہوتی ہے زنک کی کمی دورکرنے کیلئے زنک سلفیٹ استعمال ضرورکریں زنک سلفیٹ 33فیصدبحساب 30کلوگرام فی ایکڑ نرسری پر ڈا ل کر اس کی کمی کو دو کریں اس کے علاو ہ اگر پنری کمزور نظر آئے تو یوریا کھاد ایک چوتھائی کلوگرام فی مرلہ کے حساب سے پنیری کی منتقلی سے 10دن پہلے ڈال دیں ان سفارشات سے دھان کے کا شت کا ر دھان کی معیاری پیداوار حاصل کرسکتے ہیں اور دھان کی معیاری پیداوار ہی منافع بخش بن سکتی ہے ا س سلسلے میں محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف سے بھی کاشت کار مشورے حاصل کریں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں