سلانوالی (نیوز ڈیسک)زرعی ماہرین نے سویابین کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ سویابین کی کا شت اگست کے آخری ہفتے تک مکمل کرلیں فیصل سویابین اور اجمیری سویابین کی کا شت سے 20سے 25من تک فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے فیصل سویابین قسم پنجاب کے تمام آپیاش علاقوںمیں کا شت کی جاسکتی ہے جس سے 25من فی ایکڑ تک پیداوار لی جاسکتی ہے زرعی ماہرین نے اے پی پی کو بتایا کہ فیصل سویابین قسم پنجاب کے زیا دہ بار ش والے اور پو ٹھوہار کے علاقوںمیں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہے سویابین کی بروقت کا شت اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے فی ایکڑ زیاد ہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔