سکردو (نیوزڈیسک) پی آئی اے کی ائیر بس اب زیادہ مسافروں کے ساتھ ہر روز سکردو کے لیے اڑان بھرے گی۔ پی آئی اے کا ایک بڑا جہاز سوا سو سے زائد مسافروں کو شمالی علاقہ جات کی حسین ترین وادیوں کے گرد گھماتا اسکردو پہنچائے گا۔ فلک پوش چوٹیوں کے ساتھ وادی میں گھومتے ہوائی جہاز سے ان نظاروں کو دیکھیں تو زمین پر جنت کا گمان ہوتا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ نئی سروس سے سیاحت کو تو فروغ ملے گا ہی مقامی افراد کو بھی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ مسافر کہتے ہیں پہلے ہفتے میں صرف تین پروازیں تھیں ، سیاحوں کے رش اور موسمی خرابی کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب اس سے جان چھوٹ جائے گی۔ فضائی میزبان بھی پی آئی اے کی نئی منزل سے خوش ہیں کہتی ہے خوبصورت وادیاں اور حسین نظارے دل کو موہ لیتے ہیں۔ پی آئی اے کی ائر بس سے اسکردو، استور اور شگر وادی کے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کو سہولت ملے گی۔
–
پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کیلئے نئی سروس شروع کر دی
18
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں