اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی منصوبہ بندی واصلاحات پروفیسر وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت تنہا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب نہیں بنا سکتی۔ پوری قوم کو پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہے۔ دنیا بھر کا میڈیا پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو دہشتگردی کی آماجگاہ کہہ رہا تھا جبکہ اب میڈیا اسکو تجارت کی مثال قرار دے رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ انجنئیرنگ یونیورسٹیوں سے استفادہ کرتے ہوئے کوئلے سے بجلی منصوبے لائے گے۔