لاہور (نیوزڈیسک ) ماہ رمضان کی آمد آمد ہے ، ماہ صیام کے موقع پر ٹوپیوں اور تسبیحات کی مانگ میں بھرپور اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگ پہلی تراویح کے لیے خصوصی طور پر خریداری کررہے ہیں۔ نیکیوں کا موسم شروع ہوا ، ہر مسلمان نیکیاں سمیٹنے کی دوڑ میں سبقت لے جانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔ کوئی نماز تراویح کے لیے تیاریاں کر رہا ہے تو کوئی عزیز و اقارب کوماہ رمضان میں تحائف دینا چاہ رہا ہے۔ دکاندار بھی اس موقع پر ٹوپیوں ، تسبیحوں اور جائے نمازوں کی بڑھتی فروخت پر شاداں نظر آتے ہیں ، بنگلہ دیشی سوتی ٹوپی کی مانگ ماہ رمضان میں سب سے زیادہ ہوتی ہے جو مارکیٹ میں دو سو روپے تک فروخت ہورہی ہے۔ –