اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

رمضان کی آمد، اشیائے خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) رمضان میں بیسن کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر اس کی قیمت 90 سے 93 روپے فی کلو سے بڑھ 120 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔دیگر اشیائ کی قیمتوں کے علاوہ پھل، سبزیوں، چینی، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔16 جون سے 30 جون تک کے لیے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کی جانے والی اشیائے خوراک کی قیمتوں کی فہرست میں بیسن کی خوردہ قیمت 58 روپے فی کلو درج ہے۔واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل چنے کی دال 85 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب تھی، مئی کے مہینے میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو ہوگئی اور بعد میں بھی اضافے کا یہ رجحان برقرار رہا۔اب مختلف علاقوں میں چنے کی دال کے نرخ 100 روپے سے 110 روپے فی کلو کے درمیان ہیں، لیکن کمشنر کراچی خوردہ فروشوں کو 58 روپے فی کلو فروخت کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔چینی کی قیمت اس وقت 62 روپے سے 64 روپے فی کلو کے درمیان ہے، جبکہ گزشتہ ماہ اس کی قیمت 60 روپے فی کلو تھی۔چینی کے موجودہ سرکاری نرخ 61 روپے فی کلو ہیں۔سفید اور سیاہ کابلی چنے کی قیمت بالترتیب 100 روپے سے 120 روپے فی کلو ہے، جبکہ سفید چنے کے کنٹرول نرخ 75 روپے اور کالے چنے کے 55 روپے فی کلو ہیں۔گزشتہ مہینے یہ اشیائ 100 روپے فی کلو سے کم خوردہ قیمت میں دستیاب تھیں۔رمضان میں وسیع پیمانے پر استعمال کیے جانے والے شربت اور جوسز بلیک میں فروخت ہورہے ہیں، اور صارفین مختلف برانڈز پر 10 روپے اضافی ادا کررہے ہیں۔خوردہ فروشوں کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے، بلکہ طلب کی زیادتی اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے ہول سیلرز روح افزائ کی 800 ملی لیٹر کی 12 بوتلوں کے 1760 روپے وصول کررہے ہیں، جبکہ تین دن پہلے اس کی قیمت 1680 روپے تھی۔جبکہ جام شیریں کا رٹن 1760 روپے میں دستیاب ہے، چند دن پہلے اس کی قیمت 1700 روپے تھی۔نتیجے میں روح افزائ اور جامِ شیریں کی 800 ملی لیٹر کی بوتل 160 روپے میں فروخت ہورہی ہے، چند دن پہلے اس کی قیمت 150 روپے تھی۔1.5 لیٹر کی بوتلوں کی قیمتیں بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہیں، اس لیے کہ ہول سیلرز چھ بوتلوں کا پیک 1620 روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ اس کی قیمت چند دن قبل 1520 روپے تھی۔چنانچہ عام دکاندار 1.5 لیٹر بوتل کی قیمت 280 روپے وصول رہے ہیں، چند دن پہلے یہ 270 روپے کی تھی۔مونگ کی دال کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ 180 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ اس کے سرکاری نرخ 132 روپے فی کلو ہیں۔مسور کی دال کے سرکاری نرخ 109 روپے فی کلو ہیں، لیکن دکاندار فی کلو 140 سے 150 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔ ماش کی دال 180 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے، جبکہ اس کے سرکاری نرخ 132 روپے فی کلو ہیں۔تاجروں نے بعض دالوں کی طلب و رسد کا فرق کو دور کرنے کے لیے دالوں کی درآمدات میں اضافہ کردیا ہے۔شماریات کے بیورو (پی بی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اپریل 2014-15ئ کے دوران دالوں کی مجموعی درآمد 5 لاکھ 25 ہزار 622 ٹن (32 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مالیت) تک چلی گئی تھی۔ جبکہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ درآمدات 3 لاکھ 90 ہزار 742 ٹن (24 کروڑ ڈالرز مالیت) تھی۔کرنل باسمتی چاول کے سرکاری نرخ 127 روپے فی کلو ہیں، لیکن دکاندار 140 سے 150 روپے فی کلو سے زیادہ قیمت طلب کررہے ہیں۔چاول کی مختلف اقسام کے سرکاری نرخوں اور جس قیمت پر وہ فروخت کیے جارہے ہیں کے مابین 20 سے 40 روپے تک کا فرق ہے۔اشیائے خوراک کی قیمتوں کی سرکاری فہرست کراچی ہول سیلرز گروسر ایسوسی ایشن، جوڑیا بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن، کراچی ریٹیل گروسر گروپ، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز، کنزیومر ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے جاری کی جاتی ہیں، لیکن سرکاری اور مارکیٹ کے نرخوں میں وسیع فرق موجود ہوتا ہے۔دکانداروں کا نکتہ نظر ہے کہ اگر کراچی کی انتظامیہ ان اشیائ کو سرکاری طور پر مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائے تو انہیں صارفین سے سر کاری قیمتیں طلب کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…