اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

محکمہ زراعت کو اشیا کی سستے داموں فراہمی و فروخت کا ٹاسک سونپ دیاگیا

datetime 16  جون‬‮  2015 |

فیصل آباد(نیوزڈیسک )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت کو فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام سستے رمضان بازاروں میں سبزیوں کی ضرورت کے مطابق فراہمی اورمناسب قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیاگیاہے جس کے مطابق محکمہ زراعت کے حکام فیصل آبادکے مختلف مقامات پر لگائے جانیوالے 18روزانہ سستے رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھرمیں پیاز ، لہسن ،آلو، بھنڈی توری ، گھیا کدو، کریلے،ٹماٹر، سبزمرچ ،دھنیا، گھیاتوری، بینگن، پالک، شملہ مرچ، پودینہ وغیرہ کی مطلوبہ ضرورت کے مطابق صارفین کو فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے اور اس ضمن میں مارکیٹ کمیٹیوں کے حکام کے ساتھ مل کر عوام کو مناسب نرخوں پر سبزیوں کی تسلسل کے ساتھ ترسیل و دستیابی کو یقینی بنایاجائیگا ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں سستے رمضان بازاروں میں دالوں اور پھلوں کے بھی خصوصی سٹال لگوائے گئے ہیں تاکہ روزہ داروں کو تمام اشیائے ضروریہ ایک ہی مقام پر مناسب نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پررپورٹ متعلقہ ضلع کے ڈی سی او سمیت سیکرٹری زراعت پنجاب کو ارسال کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایاکہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی جگہ پر کسی بھی اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انتظامی حکام وپولیس افسران کے ساتھ مل کر کولڈ سٹوریجز اور دیگر جنرل سٹورآئٹمز کے گوداموں پر چھاپوں سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…