سلیگوری(نیوزڈیسک)بھارت میں نایاب سکوں اور کرنسی نوٹوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس نے نوادرات کے شوقین افراد کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔بھارت کے مشرقی قصبے سلیگوری میں ایک سو بیس ممالک کے سونے اور چاندی کے نایاب سکوں اور کرنسی نوٹوں کی نمائش کی گئی۔ سلیگوری میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش تھی۔نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے افراد نایاب سکوں اور کرنسی نوٹوں کی کولیکشن کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ نمائش میں جنگ عظیم سے قبل کے مشرقی اور مغربی جرمنی کے سکے بھی رکھے گئے تھے۔بلغاریہ کے نایاب سکوں اور زمبابوے کے کرنسی نوٹوں نے نمائش کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں