جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کی مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوزڈیسک) ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی کراچی کی مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر چیزوں کی خریداری بھی عوام کی دسترس سے دور ہو گئی ہے۔ آلو ،پیاز ،ٹماٹر ہی نہیں بلکہ آم ،کیلا اور دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں ،50 روپے سے شروع ہونے والے پھلوں کو اچانک جانے کیا ہوا کہ قیمت 100 روپے فی کلو تک جاپہنچیں۔ تازہ سبزیاں اور رس بھرے پھل سب کو خریدنے ہیں لیکن جیب اتنی اجازت نہیں دے رہی۔ عوام کہتے ہیں کہ دیگر ممالک میں رمضان المبارک میں چیزیں سستی ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے ۔کراچی کی مارکیٹوں میں چھٹی کے روز عوام کا رش تو دیکھنے میں آیا لیکن خریدار دکانداروں کی جانب سے بتائی جانے والی قیمت سے کسی طور مطمئن نہیں ۔دکاندار کہتے ہیں کہ سبزی منڈی سے ملنے والے سامان کی قیمت اور یہاں لا کر فروخت کرنے کی قیمت میں کچھ زیادہ فرق نہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں کھانے پینے کی چیزوں کو سستا کرنے کے لیے حکومت کو بہتر پالیسی بنانی چاہیے تاکہ ماہ کریم سکون سے گزار سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…