اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت کاوفاق سے بینکاری سمیت6سروسزپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے کامطالبہ

datetime 14  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانیوالے فنانس بل 2015 میں سروسز پر ٹیکسوں کے حوالے سے کی جانیوالی بعض ترامیم کو صوبائی قوانین میں براہ راست مداخلت اور خلاف ورزی قراردے دیا ہے اوروفاق سے بینکاری سمیت6سروسز پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو خط لکھا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ بینکنگ، انشورنس سروسز، فرنچائز، ٹیلی کام، نان بینکنگ فنانشنل کارپوریشن(این بی ایف سی) اور ریسٹورنٹس پر عائد کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فوری طور پر واپس لی جائے۔ لیٹر میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل 2015 میں اٹھائے جانے والے بعض اقدامات سروسز پر سیلز ٹیکس کے صوبائی قانون میں مداخلت اور آئین کی خلاف ورزی ہیں، وفاق نے فنانس بل میں یہ اقدامات متعارف کراکر قانون سے تجاوز کیا ہے۔ لیٹر میں کہا گیا کہ سروسز پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے متعلق ایشوز فوری طور پر حل کیے جائیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے فنانس بل 2015 کی سیکشن 2 کی شق 33(I)(d) میں سروسز کی تعریف تبدیل کرنے کیلیے جو تجویز دی گئی ہے اس سے صوبوں کو نقصان ہوگا۔ لیٹر میں کہا گیا کہ فنانس بل میں مذکورہ ترمیم سے صوبائی حکومتوں کی جانب سے خدمات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے وفاق سے کہا گیا ہے کہ فنانس بل سے ایسی مجوزہ ترامیم کو واپس لیا جائے جس سے صوبوں کا ریونیو متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور جوآئین سے تجاوز کے ذمرے میں آتی ہیں جبکہ بینکاری، انشورنس سروسز، فرنچائز، ٹیلی کام، نان بینکنگ فنانشنل کارپوریشن (این بی ایف سی)اور ریسٹورنٹس پر عائد کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فوری طور پر واپس لی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…