برلن(نیوزڈیسک) یونان کو یورو زون سے خارج کرنے کے حامی جرمن عوام کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جرمن ٹی وی چینل (زیڈ ڈی ایف) کی طرف سے کرائے جانے والے ایک سروے کے مطابق 51 فیصد جرمن اب اس بات کے حق میں ہیں کہ یونان کو مشترکہ کرنسی زون سے نکل جانا چاہیے جبکہ 70 فیصد جرمنوں کی رائے ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایتھنز حکومت کو مزید کوئی رعایت نہیں دی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں کرائے جانے والے ایسے ہی ایک سروے میں ایک تہائی جرمن یونان کے یورو زون سے اخراج کے جبکہ 55 فیصد اس کی موجودگی کے حق میں تھے۔