جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دس ماہ میں 60 ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے،ایف بی آر

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس نجی شعبہ کو قرض دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں ۔ حکومتی گارنٹی میں کمرشل بینکوں کا حصہ ستر فیصد تک جا پہنچا ہے ۔ کمرشل بینک حکومتی بلز اور سکیورٹیز میں صرف اٹھارہ فیصد تک ہی سرمایہ لگاسکتے ہیں۔کمیٹی کو بتایا گیاکہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ساٹھ ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ انٹرنیٹ کے آلات پر ٹیکس لگایا گیا ہے جمعہ کے روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بجٹ میں موبائل فون پر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے اضافہ کی خبریں درست نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ساٹھ ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے ہیں انٹرنیٹ کے استعمال پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا بلکہ انٹرنیٹ کے آلات پر ٹیکس لگایا ہے اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ سندھ حکومت کو سر پلس نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے انہوں نے کہااکہ ایف بی آر حکام بااثر لوگوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں ٹیکس نیٹ میں لائے حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس لگانے کی تجویز اچھی ہے مگر اسے پانچ سو ملین روپے سے کم کرکے تین سو ملین روپے کیا جائے اس سے ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…