لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے بجٹ میں ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کی خریداری پر ٹیکس عائد کردیا ہے جبکہ عمرہ حج کے مسافروں اور سفارتکار اس سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ پنجاب سے 500کلومیٹر سے زائد ہوئی سفر کرنیوالے مسافروں کے فس کس ٹکٹ پر2500 روپے اور500 کلومیٹر سے کم ہوئی سفر کرنے والے مسافروں کی فی کس ٹکٹ پر 1500 روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ اس مد میں مجموعہ طور پر1500 سے 1000 روپے تک فی ٹکٹ ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ہوئی سفر کے لیے اکانومی کلاس پر5ہزار روپے جبکہ چارٹرڈ طیارہ استعمال کرنے والا مسافر مجموعہ رقم کا 16فیصد بطور ٹیکس ادا کریگا۔