جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکس چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے والوں کی شامت آگئی

datetime 12  جون‬‮  2015
Wooden justice gavel and block with brass
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2015-16ءکیلئے فنانس بل ایوان میں پیش کر دیا ۔پنجاب میں دس نئی سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ،شہری علاقوں میں دس لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی پر کیپٹل ویلیو ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ،ٹیکس چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے والوں کی اطلاع دینے والوں کے لئے انعامی سکیمیں بھی شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،پنجاب میں کلبوں پر عائد ایجوکیشن سیس ختم کر دیا گیا اب کلبوں سے صرف16فیصد جی ایس ٹی آن سروسز وصول کیا جائے گا، ٹرانسفر آف لیز ہولڈ نگ رائٹس پر ڈی سی ریٹ (ویلیو ایشن ٹیبل )میں دئیے گئے ریٹس کے مطابق سٹیمپ ڈیوٹی عائد کر دی گئی ۔فنانس بل کے مطابق پنجاب ریو نیو اتھارٹی کو نئے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں جن کے تحت وہ ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کے دوران ان سے معلومات اکٹھی کر سکے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئندہ فنانس بل میںشہری علاقوں میں 10لاکھ تک مالیت کی پراپرٹی کو کیپٹل ویلیو ٹیکس کی صورت میں دی گئی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے ۔یہ اقدام اسکے غلط استعمال کو دیکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے جسکے لئے تجویز کیا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں دس لاکھ روپے تک کی پراپرٹی پر کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کیا جائے ۔ پنجاب بھر کے کلبوں پر ایجوکیشن سیس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔پنجاب ریو نیو اتھارٹی ان کلبوں پر 16فیصد کے حساب سے جی ایس ٹی آن سروسز وصول بھی کر رہی تھی ، حکومت نے دوہری ٹیکسیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ اب کلبوں پر صرف16فیصد جی ایس ٹی آن سروسز ہی وصول کیا جائے گا۔ ٹرانسفر آف لیز ہولڈنگ رائٹس پر متعلقہ پارٹیوں کے ظاہر کردہ جائیداد کی مالیت کے مطابق سٹیمپ ڈیوٹی وصول کی جاتی تھی جسے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے تحت ختم کر دیا گیا ہے اور اب سٹینمپ ایکٹ 1899ڈسٹرکٹ کنٹرولر انڈر سیکشن 27-Aمیں درج کئے گئے ریٹس کے مطابق سٹیمپ ڈیوٹی وصول کی جائے گی ۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے میں چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کیلئے کم ریٹ سکیم رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ ریسٹورنٹس سیکٹرمیں ٹیکس کے نظام کو صاف و شفاف بنانے کیلئے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے اجراءکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے اور ٹیکس دہندگان کی سہولیات کیلئے راولپنڈی،گوجرانوالہ،ملتان اور فیصل آباد میں نئے کمشنریٹ قائم کئے جائیں گے ۔پنجاب میں گڈز کی ٹرانسپورٹیشن پر 16فیصد کے حساب سے جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ شہروں کے درمیان اشیاءکی نقل و حمل بذریعہ سٹرک و ریل کی سروسز فراہم کرنے والے افراد پر 16فیصد جی ایس ٹی ‘ ویزا پراسیسنگ سروسز پر16فیصد ‘مشینری سمیت دیگر اشیاءسپلائی کرنے والی سروسز پر 16فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تازہ پھل و سبزیوں پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہو پبلک ریلیشنز سروسز پر 16فیصد، چارٹرڈ اکاﺅنٹٹس،آڈیٹرز ،ٹیکس کنسلٹنٹ کی سروسز پر بھی 16فیصد ،ڈومیسٹک اشیاءکی نقل و حمل بذریعہ ہوائی جہاز کی سروسز پر 16فیصد ، ائیر ٹریولز پر پنجاب سے لمبے ہوائی سفر پر فی ٹکٹ 2500روپے ،چھوٹے سفر کے لئے 1500روپے فی ٹکٹ ، اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کے لئے 5ہزار روپے فی ٹکٹ ،کلب بزنس اور فرسٹ کلاس ہوائی سفر کے لئے فی ٹکٹ 10ہزار روپے جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنجاب سے چارٹرڈ فلائٹس پر 16فیصد ،ڈوبا ہوا قرض اکٹھا کرنے کی خدمات فراہم کرنے والوں پر 16فیصد ،سپلائی چین مینجمنٹ پر 16فیصد ،فوٹو گرافی سٹوڈیوز ،تقاریب کی فوٹو گرافر ی اور فلم بنانے والوں پر 16فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم انفراد ی فوٹو گرافر اواور چھوٹی دکانوں جنہیں پنجاب ریو نیو اتھارٹی چھوٹے دکاندار ڈیکلیئر کرے گی وہ اس ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سپانسر شپ سروسز پر 16فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…