جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

زمبابوے کے 3 لاکھ 50 ہزار ارب ڈالرکاایک امریکی ڈالر

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوزڈیسک) زمبابوے میں کرنسی کی گراوٹ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے تک زمبابوے کے شہریوں کو چند امریکی ڈالر حاصل کرنے کے لئے واڈرلین یعنی ایک پدم کے مساوی مقامی ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے تھے۔زمبابوے کے مرکزی بینک نے اطلاع دی ہے کہ صدر روبرٹ موگابے نے مقامی کرنسی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ 2009 میں زمبابوے کو شدید کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس وقت جنوبی افریقہ کے اس ملک نے امریکی ڈالر اور جنوبی افریقی رینڈ جیسی غیر ملکی کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا تھا۔اس سے قبل 2008 میں زمبابوے کی کرنسی کی قوتِ خرید اس قدر کم ہو چکی تھی کہ لوگوں کو روز مرہ کی چیزیں خریدنے کے لیے بھی تھیلے بھر کے نوٹ لے جانے پڑتے تھے۔ دودھ اور روٹی جیسی چیزوں کے دام ایک دن میں کئی مرتبہ بڑھ جاتے تھے۔زمبابوے میں ریزرو بینک کے گورنر جان منگڈیا نے کہا ہے کہ مارچ 2009 سے پہلے کے اکانٹ ہولڈرز اپنے اکانٹ میں جمع زمبابوے ڈالر کو امریکی ڈالرز میں تبدیل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ملک بھر میں یہ عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی مقامی کرنسی کا چلن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ زمبابوے کے شہریون کے پاس اس سال ستمبر تک کا وقت ہے کہ وہ مقامی کرنسی کو ڈالر میں تبدیل کروالیں۔بہت سے لوگ کچھ کرنسی نوٹ سنبھال کر رکھ رہے ہیں، تاکہ مستقبل میں سیاحوں کو یادگار کے طور پر پیش کر سکیں۔ایسے بینک اکانٹس جن میں 175 واڈرلین زمبابوے ڈالرز تک کا بیلنس موجود ہے، ان کو پانچ امریکی ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔زمبابوے کے ریزرو بینک نے آخری مرتبہ 2008 میں 100 ٹریلین ڈالر کا نیانوٹ شایع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…