جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سیڈایکٹ سینیٹ سے جلدمنظورہوجائیگا،سکندرحیات بوسن

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈسیکیورٹی سکندربوسن نے کہا ہے کہ پولٹری انڈسٹری پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، سید خورشید شاہ سینئر سیاستدان ہیں حقائق اوراعدادوشماردیکھ کربات کیا کریں، سندھ حکومت کی ناکامی کی بھڑاس وفاق پرمت نکالیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعدسینیٹ سے بھی سیڈایکٹ جلد منظور ہو جائے گا، اس ایکٹ میں پبلک کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹرکو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے ملک میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری ہوگی۔
سکندر بوسن نے کہاکہ اٹھاوریں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے، پھر معلوم نہیں کیوں قومی اسمبلی میںسندھ کے لوگ اپنی حکومت کی بھڑاس وفاقی حکومت پر نکال رہے ہیں۔خورشیدشاہ پرتنقیدکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خورشیدشاہ پہلے اپنے گھرکی طرف دیکھیں اور کمپنی کی مشہوری کے لیے غلط باتیں نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ پولٹری پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ایکسپورٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کردیا ہے، صوبائی حکومتیں مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت نے کسانوں کوریلیف مہیا کیا ہے اور وزیراعظم ان کو مزیدریلیف فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کے بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی سندھ میں حکومت ہے جہاں زرعی شعبے میں بجٹ 8 ارب روپے سے کم کرکے 2ارب کر دیا گیا ہے، حکومت سندھ نے گنے کی سپورٹ پرائس 182 روپے فی 40 کلو گرام مقررکی مگر انہیں صرف 155 روپے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کاشت کاروں کوبراہ راست یا بالواسط طور پرٹیکسوں سے بچانے کیلیے کام کر رہی ہے، اس کے علاوہ زرعی یونیورسٹیوں، مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور فصلوں کی انشورنش وقرض اسکیم کا اجرا کرنے کے متعلق بھی کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے 2007 میں وزارت چھوڑی تھی تو زراعت پرٹیکس نہیں تھا مگرگزشتہ حکومت جو خود پیپلزپارٹی کی تھی نے اس شعبے پرٹیکس عائدکیا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…