کراچی(نیوزڈیسک )پاکستان اور چین دونوں برادر ہمسایہ ممالک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی۔ یہ بات چین کے وائس قونصل جنرل یوینگ پنگ نے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کہی۔
یو نے یومین سروس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان ا ور چین کے درمیان روابط میں مزید بہتری آئے گی۔ پاک چین روابط کے فروغ کے لیے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب چینی وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اس دوران دونوں ممالک نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کی تعمیر پر رضامندی ظاہر کی تھی اور اس سال جب چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا تو دونوں ممالک کے سربراہان نے مجوزہ منصوبے کی تعمیر پر اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئے تاریخی موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی حکومتیں اور عوام دونوں ممالک کی دوستی کا نیا باب لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پاک چین اقتصاری راہداری منصوبے پر خاص توجہ مرکوز رکھنی چاہیے کیونکہ یہ پاکستانی عوام کے فلاح کے علاوہ خطے کے مستقبل کا بھی منصوبہ ہے۔ چینی سفارتکار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی میڈیا اقتصادی راہداری جو نہ صرف چین اورپاکستان بلکہ پورے خطے کے عوام کیلیے بھی سود مند ہے کی اہمیت کو اجاگر کرے۔
اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے سودمند،پاکستانی میڈیااہمیت اجاگرکرے ،چین
12
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں