جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت کاریونیوبڑھانے کیلئے ٹیکسوں میں اضافے کافیصلہ

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )حکومت سندھ نے آئندہ بجٹ میں مختلف سرکاری فیسوں کو بڑھانے کی تجویز منظور کرلی ہے ،صوبے کا ریونیو بڑھانے کیلئے صوبائی بجٹ میں مختلف ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن بک بنانے کی فیس200روپے سے بڑھاکر400 روپے کرنے اور رجسٹریشن بک کی ڈپلیکیٹ بنانے کی فیس 200سے بڑھاکر2000روپے کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے ریونیو کو بڑھانے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں مختلف ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں مختلف سرکاری فیسوں کو بڑھانے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے انفرااسٹرکچر سیس میں90 پیسہ فی کلوگرام سے بڑھاکر ایک روپیہ فی کلوگرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ ٹیکس کراچی پورٹ سے سامان کی ترسیل اور نقل وحمل پر وصول کیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن بک بنانے کی فیس200روپے سے بڑھاکر 400 روپے کرنے اور رجسٹریشن بک کی ڈپلیکیٹ بنانے کی فیس 200سے بڑھاکر2000روپے کرنے کی بھی منظوری دیدی اور آئندہ بجٹ میں اس مد میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے محکمہ خزانہ کو آئندہ بجٹ میں کمرشل اور انڈسٹریل پراپرٹی پربیٹرمینٹ ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز بھی دی تھی لیکن وزیر اعلی سندھ نے اس سے اتفاق نہیں کیا،مذکورہ ٹیکس سابقہ صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں ختم کردیا گیا تھا،واضح رہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بک اور ڈپلیکیٹ رجسٹریشن بک کی فیس میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کے لیے ہر رکن اسمبلی کو4کروڑ روپے دینے کے لیے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کرنے کے لیے پونے 7 ارب روپے مختص کرنیکی بھی منظوری دی ہے، کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہررکن صوبائی اسمبلی کو 4کروڑروپے جاری کیے جائیں گے،بجٹ میں اس حوالے سے 6.72ارب روپے کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…