ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وسطی ایشیائی ریاستوں کی گوادرمیں دلچسپی بڑھنے لگی

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(نیوزڈیسک)وسطی ایشیائی ریاستوں کی گوادرمیں دلچسپی بڑھنے لگی،ترکمانستان کے سفیرگوادر پہنچ گئے۔ترکمانستان کے سفیر عطاجان ماہ لوف “Mr. Ataghan Mavlov” اور ترکمانستان کے ڈیفنس اٹاچی گوڈائچ اورازوف “Guvanch Orazov” نے گوادر میں ڈی سالینشن پلانٹ کا روٹ، نئے تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مجوزہ سائیٹ برائے ایل این جی ٹرمینل، گوادر فری زون ودیگر منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین گواور پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی، ادارہ ترقیات گوادر کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید ابڑواور ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے چیئرمین بابو گلاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر کو ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات گوادر، گوادر ماسٹر پلان کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہا ہے اور بہت سے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جن میں ہسپتال، اسکولز، انفراسٹرکچر، اسٹیڈیم شامل ہیں جبکہ گوادر میں سیوریج کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے فیز۔Iمیں 1353.3ملین روپے جبکہ فیز۔IIاور فیز۔IIIمیں 218.73ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کے تحت گوادر میں سیوریج ونکاسیءآب اور ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کام جاری ہے جو رواں سال میں مکمل ہو جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…