سنگاپور (نیوزڈیسک)ایشین آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں خام تیل کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 79 سینٹ کے اضافے سے 60.93 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 61 سینٹ کی بہتری سے 65.49 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کی قیمتوں میں 2.19 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا تھا۔امریکن پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ نے 5 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں خام تیل کے ذخائر میں 6.5 ملین بیرل کمی کا انکشاف کیا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال ریکارڈ کی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پی ٹی آئی کو دھچکا ، اہم رہنماء پیپلز پارٹی میں شامل
-
پی ٹی آئی کے تمام قیدی رہاکرنیکا حکم ، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری، PTAنے بڑا ریلیف دیدیا
-
وزیراعلی پنجاب کا رمضان سے قبل عوام کے لیے شاندار تحفہ
-
بھارتی کھلاڑیوں نےبلّے کے ساتھ کیا کر رکھا ہے ،سری لنکن کرکٹر نے بھارتی بیٹرز کے بلّوں پر سوال اٹھا...
-
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ اپنےگھر میں گرگئے
-
3کم عمر بہنوں کی خودکشی، دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات
-
سابق پاکستانی فاسٹ بولر امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل
-
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمتوں میں مزید اضافہ
-
ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان
-
شوگر کے مریضوں کے لیے
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
لاہور،کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت



















































