ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان زمین کے تبادلے سمیت تجارت اور تعاون کے 22معاہدوں پر دستخط ہوگئے ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے کئی عشرے پرانا سرحدی تنازعہ حل کر لیا ہے۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق بنگلہ دیش کے دورے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اب جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان متنازعہ سرحدی اراضی کا معاہدہ ہوگیا۔ ان اراضی کے شہری دونوں ملکوں میں سے جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں اور جس ملک کی شہریت چاہیں حاصل کر سکتے ہیں۔مودی نے کہا کہ وہ پڑوسی ملکوں سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ مودی کا کہنا تھا کہ زمین کے تبادلے کے معاہدے کے تحت بھارت ہزاروں ایکڑ سرحدی زمین بنگلہ دیش کو دے گا اور ڈھاکہ اپنی کچھ سرحدی اراضی بھارت کے حوالے کرے گا۔اس سے پہلے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی۔ نریندر مودی اور شیخ حسینہ نے میری ٹائم سیکورٹی سمیت تجارت اور تعاون کے 22 معاہدوں پر دستخط کیے۔ معاہدوں کے تحت بھارت بنگلہ دیش میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر اعظم ڈھاکہ ہوائی اڈے پر پہنچے تو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ان کا استقبال کیا۔ہزاروں بنگلہ دیشی بھارت کی 50 سے زیادہ بستیوں میں آباد ہیں جبکہ بھارتی باشندے بنگلہ دیش کی تقریبا 100 بستیوں میں آباد ہیں۔خیال رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تقریبا 4,000 کلومیٹر طویل سرحد پر یہ بستیاں برطانوی نو آبادیات کا ورثہ ہیں اور کئی دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کا باعث رہے ہیں۔بھارت بنگلہ دیش کے درمیان تقریبا چار ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر تقریبا ڈیڑھ سو بستیاں ایسی ہیں جہاں کے باشندوں کو کسی ملک کی سرکاری سہولتیں حاصل نہیں ہیںان بستیوں میں آباد افراد کا حقیقی معنوں میں کوئی ملک نہیں ہے کیونکہ انھیں کسی ملک کی جانب سے کوئی سرکاری سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔اس معاہدے کے بعد وہاں کے لوگ یہ فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے کہ وہ کہاں رہنا چاہتے ہیں اور کس ملک کی شہریت لینا چاہتے ہیں؟
بھارت بنگلہ دیش میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی



















































