بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں56ارب36کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے آخری روز جمعہ کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33500,33600اور 33700کی نفسیاتی حدیں بیک بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں56ارب36کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.65فیصدکم جبکہ54.23فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاو ¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33803پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباو ¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جار رہا۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کے باعث انہوں نے جمعہ کو بڑے پیمانے پر حصص خریداری کی جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس318.38پوائنٹس اضافے سے 33775.12پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے192کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں اضافہ141کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں56ارب 36کروڑ97لاکھ68ہزار122روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب10ارب 5کروڑ87لاکھ86ہزار134روپے ہوگئی۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں30کروڑ74لاکھ49ہزار 770شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں4کروڑ5لاکھ67ہزار90 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو ¿ کے حساب سے انڈس موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت47.76روپے اضافے سے1099.27روپے اورہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت26.42روپے اضافے سے942.38روپے ہوگئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت26.86روپے کمی سے782.00جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت24.40روپے کمی سے1534.00روپے ہوگئی۔جمعہ کو کے اے ایس بی بینک کی سرگرمیاں4کروڑ51لاکھ8ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت17پیسے اضافے سے3.45روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ65لاکھ82ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت4پیسے اضافے سے63.64روپے ہوگئی۔ کے ایس ای 30انڈیکس288.83پوائنٹس اضافے سے 21705.91پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس330.50پوائنٹس اضافے سے 55086.97جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس180.73پوائنٹس اضافے سے 23605.57پر بند ہوا



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…