کاشت کا ر بہار یہ مونگ کی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں ،ز رعی ماہرین

9  اپریل‬‮  2015

سلانوالی(نیوز ڈیسک) ز رعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ بہار یہ مونگ کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کا باغور معائنہ کرتے رہیں اورفصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے بر وقت اقداما ت کریں مونگ کی بیماریوںمیں پتوں کا چڑمڑ وائر س مو ذیک پتوں کی دھبے دا ر بیماری تنے کی سرانڈ جڑوں کا گلنا پودوں کا سو کا اور کو ڑ ھ پن وغیر ہ شامل ہے پتوں کا چڑ مڑ ھ وائر س کے حملہ سے بیمار پودوں کے پتے چڑ ھ مڑ ھ ہوجاتے ہیں یہ وائرس بیمار پودے سے صحت مند پود ے تک تیلے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے پتوں کی دھبے دار بیماری کے حملے سے پتوں اور چھوٹی ٹہنیوں پر دھبے نمودار ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑے او ر گہرے بھور ے رنگ کے ہوجاتے ہیں اوربڑھوتر ی متاثر ہوتی ہے موذیک کا و ا ئر س سفید مکھی کے ذریعے پھیلتا ہے موذیک کے حملہ سے پتوں پر پیلے رنگ کے دھبے ظاہرہوتے ہیں جس سے کلوروفل کی کمی ہوجاتی ہے اور پو د ے اپنی خورا ک نہیںبناسکتے جس سے پیداوارمتاثرہوتی ہے پودے کا سو کا کی بیماری کا شکار پودے اچانک مرجھا جاتے ہیں اورپودے کی تعدا دمیں کمی پیداوار میں کمی کا با عث بنتی ہے تنے کی سڑاندکے حملہ سے تنوں کے نچلے حصے سے داغ نمودار ہوجاتے ہیں اورمتاثر ہ جگہ سے تنا سکڑ جاتا ہے آخر کار پودا مرجھا کر سو کھ جاتا ہے جڑوں کے گلنے کی بیماری سے متاثر ہ پودے کی جڑیں گل جاتی ہے اور پودا سو کھ جاتا ہے زرعی ماہرین نے سفارش کی ہے کہ کاشتکار مونگ کی فصل پر ان بیماریوں کا نظر آتے ہیں کھیت سے بیمار پودوں کو نکا ل کر تلف کردیں سفید مکھی اور تیلے کو بر وقت کنٹرو ل کریں حملہ شدید ہونے کی صورت میں کمیائی تدار ک کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشور ہ سے مناسب زہریں سپرے کریں ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…