کلر سیداں (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی پر عملدرآمد سے عوام کوریلیف ملے گا، محکمہ انڈسٹریز ، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ نے صوبہ بھر میں گھی اورکوکنگ آئل کے تمام برانڈ میں15 روپے فی کلو کمی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کلر سےداں کے عوام نے اس امر پر پنجاب حکومت کو خراج تحسےن پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی حکم پر یقینی عملدرآمد سے عوام کو ریلیف ملے گا، کلر سےداں کے شہری سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب محکمہ انڈسٹریزاینڈ کامرس انویسٹمنٹ پنجاب کے صوبہ بھر میں گھی اورکوکنگ آئل کے تمام برانڈمیں15 روپے فی کلو کمی کے حکومتی نوٹیفکیشن پرخراج تحسین پیش کیاہے۔