منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹرصالح بن زین العابدین انتقال کرگئے

datetime 22  جون‬‮  2024 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)خانہ کعبہ کے محافظ اور 109ویں کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کلید بردار کعبہ شریف شیخ صالح بن زین العابدین الشعیبی کافی عرصے سے علیل تھے، وہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار تھے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمن بن صالح زین العابدین ال شیبی نے گزشتہ سال نومبر میں 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دوران انہوں نے اعلی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اس وقت کے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی، معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالی نے ایئرپورٹ پر امام کعبہ کا استقبال کیا تھا۔واضح رہے کہ سدانہ کعبہ کا شرف صدیوں سے الشیبی خاندان کے پاس چلا آرہا ہے، الشیخ ڈاکٹر صالح زین العابدین الشیبی بیت اللہ کے 109 ویں سادن تھے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…