جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مفتاح اسمعیل، شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی

datetime 21  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی۔ گزشتہ روز عوام پاکستان کے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کو عوام پاکستان،بدلیں گے نظام (پاکستان کے لوگ،ہم نظام بدلیں گے)کی ٹیگ لائن کے ساتھ شیئر کیا گیا۔اس میں مایوس شہریوں کو متعدد قومی مسائل جیسے مہنگائی، گیس اور بجلی کی قلت، بدعنوانی، بے روزگاری اور لڑکیوں کے لیے اسکولوں کی کمی کے بارے میں سوالات کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کو سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دوبارہ پوسٹ کیا، جو طویل عرصے سے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک نئے سیاسی پارٹی کے وجود کا خیال پیش کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے دو سابق رہنمائوں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسمعیل اور پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2022 اور 2023 میں پالیسی اختلافات کی وجہ سے اپنی جماعتوں کو چھوڑنے کے بعد سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔اس کے بعد ان تینوں نے سیاست سے متعلق کا ایک گروپ تشکیل دیا جس نے 2023 میں ملک کو درپیش چیلنجز پر Reimagining Pakistan کے بینر تلے ملک گیر سیمینارز کا ایک سلسلہ منعقد کیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کو عوام پاکستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر اور مفتاح اسمعیل کو ان کے نائب مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مصطفی نواز کھوکھر اب اس گروپ کے ساتھ نہیں ہیں کیونکہ وہ این اے 47 اسلام آباد کے نتائج پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کے لیے پارٹی کے لانچ کو آگے بڑھانا چاہتے تھے، جہاں سے انہوں نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم دیگر اراکین پارٹی کے تیزی سے لانچ کے حق میں تھے۔

مفتاح اسمعیل نے کہا کہ اس گروپ نے سیاسی جماعت شروع کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا تھا جب وہ Reimagining Pakistan کے بینر تلے سیمینار کر رہے تھے،یہ آسمانی حکم نہیں ہے کہ صرف نواز شریف یا آصف زرداری یا فضل الرحمن جیسے روایتی سیاستدان ہی سیاست کر سکتے ہیں،ہم، غیر روایتی لوگ بھی یہ کر سکتے ہیں، پاکستانی عوام ایسا کر سکتے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے کئی سابق رہنما پہلے ہی نئی پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں، اور معروف پیشہ ور افراد بھی صفوں کو بھر رہے ہیں۔بانی ارکان میں فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی رانا زاہد توصیف، سابق وزیر صحت ظفر مرزا، مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی زعیم حسین قادری، ہزارہ کارکن فاطمہ عاطف، سندھی قوم پرست رہنما انور سومرو، قانونی ماہر عبدالمعیز جعفری اور سابق ایچ ای سی چیئرمین طارق جاوید بنوری شامل ہیں۔

سابق وزیر خزانہ کا جواب اثبات میں تھا جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کی نئی پارٹی الیکشن لڑے گی؟سابق وزیراعظم، شاہد خاقان عباسی نے تصدیق کی کہ پارٹی کا باقاعدہ آغاز 6 یا 7 جولائی کو 17 بانی اراکین کے ساتھ کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے حقیقت میں کسی کا پیچھا نہیں کیا ہے،یہ وہ لوگ ہیں جو کام کرنا چاہتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے،یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ملک کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکٹ ایبلز کو اکٹھا نہیں کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں میں پیشہ ور افراد اور ماہرین ہونے چاہئیں، اسی گہرائی کی ہمیں آج ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پیشہ ور افراد کو اپنی پارٹی میں شامل کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ان کی پارٹی کا حصہ نہیں تھے، ہمارے معاملے میں، یہ لوگ اس پارٹی کا حصہ ہیں جس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پارٹی نے اس کے آغاز سے قبل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے، تو شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمارے تعلقات آئین کے مطابق ہوں گے اور اس سے آگے کچھ نہیں م یہ وہ چیز ہے جس پر ہم پختہ یقین رکھتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…