جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بابراعظم کا ٹی وی اینکر کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ

datetime 21  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے معروف ٹی وی اینکر کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ میں تحائف لے کر میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے الزامات پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف ٹی اینکر نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تحائف لے کر میچز کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس حوالے سے اینکرپرسن نے اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بابراعظم نے میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں، دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس حاصل کیے، جب کہ ان پر بکیز سے روابط کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس میں ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں اور کچھ سابق کرکٹرز کا نام بھی لیا تھا۔اینکرپرسن نے خصوصی طور پر ٹی20 ورلڈکپ میں میزبان امریکا کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ پر شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔بابراعظم نے اینکرپرسن کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے وکلا سے قانونی مشاورت مکمل کرلی اور اینکر کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم کی جانب سے اینکرپرسن سے معافی کا مطالبہ کیا جائے گا، معافی نہ مانگنے کی صورت میں انہیں عدالت لے جایا جائے گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…