اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز انٹرنیشنل نے پاکستان اور چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے کو مثبت قراردےدیا۔موڈیز کے ترجمان نے پیر کو جاری بیان میں کہاہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے دوست ملک کیلئے اقتصادی راہداری کی منظوری مثبت ہے ، چین کے تعاون سے پاکستان میں توانائی بحران پر قابوپانے میں مدد ملے گی اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔موڈیز کاکہناتھاکہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ منصوبہ 2017ءتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کے تحت گوادر سے کاشغرتک موٹروے بنائی جائے گی اورتوقع ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط ہوگی