جنگی جنون کےمریض بھارت نےدفاعی بجٹ میں اضافہ کرلیا

1  مارچ‬‮  2015

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خزانہ نے سال دوہزار پندرہ کے لئے بجٹ پیش کردیا۔ بھارت آئندہ مالی سال دفاعی اخراجات پر چالیس ارب ڈالر خرچ کرے گا۔مودی سرکاری نے اپنے بجٹ میں ملٹری اخراجات کے لیے 2 کروڑ 46 لاکھ 727 کروڑ بھارتی روپے مختص کر دیئے۔ بھارتی وزیر خزانہ ارن جیٹلی نے مالی سال16-2015 کے لیے پارلیمینٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا بھارت ملٹری اخراجات پر آئندہ 2 کروڑ 46 لاکھ 727 کروڑ روپے خرچ کرے گا جو لگ بھگ 40 ارب ڈالر سے زائد بنتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال انڈیا پڑوسی ملک کے مجموعی اخراجات کا حجم 288 ارب ڈالر بنتا ہے، اس طرح بھارت مجموعی اخراجات کا لگ بھگ 14 فیصد ملٹری پر خرچ کے گا۔ ماہرین کے مطابق ا سلحے کی خریداری کے لحاظ سے بھارت دنیا کا سب سے بڑا امپورٹر ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے۔ جس ملک میں نوے فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وہاں کی حکومت ہیجانیت میں مبتلا ہوگئی ہے۔بھارت کے مجموعی اخراجات کا حجم دو سو اٹھاسی ارب ڈالر بنتا ہے جسکا چودہ فیصد فوجی اخراجات پر خرچ ہوگا، یعنی دو لاکھ چھیالیس ہزار سات سو چھبیس کروڑ روپے مسلح افواج پر خرچ ہونگے۔ بجٹ میں خام مال پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی جبکہ سروس ٹیکس بارہ سے بڑھا کر چودہ فیصد کردیا گیا۔ بجٹ میں انکم ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ویلتھ ٹیکس ختم کردیا گیا۔ نئی پینشن اسکیم میں پچاس ہزار روپے کی کٹوتی کردی گئی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…