‘بدترین غلامی میں پاکستان کا تیسرا نمبر’

1  مارچ‬‮  2015

ملتان(نیوز ڈیسک) بدترین غلامی کے حوالے سے پاکستان 167 ملکوں کی فہرست میں تیسرا بڑا ملک ہے۔انصاف اور امن کمیشن کےایگزیکٹیو سیکریٹری ہیکنتھ پیٹر نے منگل کو یہاں ایک مشاورتی سیشن میں بتایا کہ عالمی غلامی انڈیکس (جی ایس آئی) میں پاکستان تیسرے نمبر پر کھڑا ہے۔’ کسی بھی طرح کی غلامی غیر انسانی اور غیر قانونی ہے۔ پاکستان میں غلامی کا بہت زیادہ تناسب شدید تشویش کا باعث اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ میں ریاسی اداروں کی ناکامی ہے’۔ان کا کہنا تھا کم از کم تنخواہ کے قانون پر مناسب عمل درآمد، سماجی تحفظ کی فراہمی اور دیگر سہولیات تک رسائی سے غلامی کا سدباب ہو سکتا ہے۔پیٹر نے جی ایس آئی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں 20 لاکھ لوگ جبری غلام ہیں۔’پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ غلام اینٹھوں کے بھٹوں پر کام کرتے ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ ان بھٹوں کیلئے مزدوروں کی خرید و فروخت ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔’پاکستان نے 1947 میں آزادی حاصل کر لی لیکن بھٹہ مزدور آج تک غلامی کی زندگی جی رہے ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں زیادہ تر بھٹوں پر غلامی عام ہے۔ان بھٹوں پر لیبر قوانین بالخصوص Bonded Labour System (Abolition) Act 1992 کا اطلاق نہیں کیا جاتا اور بھٹہ مالکان ریاست کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت ور ہیں۔سیشن میں خطاب کرنے والے دوسرے ماہرین اور سابق ارکان اسمبلی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ لیبر ایکٹ کا اطلاق کرنے کے ساتھ ساتھ جبری مشقت ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…