بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کویت پاور سیکٹر میں4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) کویت کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے پاور سیکٹر میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا ہے جبکہ آٹوموبائل ، فوڈ اسٹف، ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر میں بھی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کا پلان ترتیب دیا ہوا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایکسپو پاکستان 2015 میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا سب سے بڑا وفد کویتی سرمایہ کاروں کا ہے جن کی تعداد78 ہے۔ پاکستان کے تجارت وصنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اورکویت کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں لیکن کویتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش باہمی تجارت کے فروغ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جسے ختم کرنے کے لیے وزیراعظم نوازشریف کو فوری طور پرکویت کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے یا پھر کویتی امیر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جائے۔کویتی تجارتی وفد کے ہمراہ آئے ہوئے کویت میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر آغا سعید احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کویتی تجارتی وفد میں40 ایسے سرمایہ کار شامل ہیں جو پہلی بار پاکستان آئے ہیں جنہوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ بیرونی دنیا بالخصوص کویت میں پاکستان اور کراچی کے بارے میں زبردست منفی پروپیگنڈا ہورہا ہے جبکہ یہاں آکر انہیں اس حقیقت کا اندازہ ہوا ہے کہ پاکستان نہ صرف منافع بخش سرمایہ کاری کا حامل ملک ہے بلکہ یہاں تیار ہونے والی مختلف مصنوعات کا معیار دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت بلند ہونے کے ساتھ یہ مصنوعات سستی بھی ہیں۔آغا سعید نے بتایا کہ کویت پاکستانی مصنوعات کے لیے بڑی منڈی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ کویت کی سالانہ درآمدات کا حجم24 ارب ڈالر ہے جس میں پاکستان کا حصہ صرف8 کروڑ60 ڈالر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بحیثیت کمرشل قونصلر کویت میں پاکستان کے مثبت تاثر کو ابھارنے کے لیے مرتب کردہ میکنزم پر کام کررہے ہیں لیکن اس ضمن میں پاکستان کے تجارتی ایوانوں، تاجروں وصنعت کاروں اور برآمدکنندگان کی تنظیموں کو بھی اپنا کردار کرنا ہو گا کیونکہ کویتی یہ تصور کرتے ہیں کہ پاکستان صرف غیرہنرمند نوجوان ورکرز کی بڑی منڈی ہے لیکن کویتی وفد حقائق سے آگہی کے بعد اس بات کا قائل ہوگیا ہے کہ پاکستان تجارت وصنعت کا حب اور ہنرمندی وتجربے کا حامل بڑا ملک ہے۔ایک سوال پرآسعید نے بتایا کہ کویت میں فی الوقت 1 لاکھ 19 ہزار پاکستانی خدمات انجام دے رہے ہیں جس میں 1لاکھ سے زائد صرف ورکرز کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، کویت میں پاکستان کے تجارتی نمائندے کی حیثیت سے پاکستانی تاجروں و صنعت کاروں اور پروفیشنلز کیلیے ویزوں کے بلارکاوٹ اجرا پر بات چیت کی جارہی ہے، اس ضمن میں کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ودیگر عہدیداروں کے ساتھ بھی متعدد اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاک کویت تجارت کے فروغ کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس اور کویت میں قائم پاکستان بزنس کونسل کے درمیان بھی معاہدہ کیا جارہا ہے جبکہ کراچی چیمبر کے صدرافتخار وہرہ کی قیادت میں پاکستان کا پہلا تجارتی وفد 27 اپریل کو کویت پہنچ رہا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…