اسلام آباد(نیوزڈیسک) روپےکی مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو دو روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دروان انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے کا اضافہ ہوا ۔ جس کے باعث بینکوں کے درمیاں لین دین میں ڈالر کی قیمت ایک سو دو روپے ہوگئی ہے۔ انٹر بینک ڈیلز کے مطابق آئی ایم ایف اور دیگر ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر دباو کا شکار ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر چالیس پیسے اضافے کے بعد ایک سو ایک روپے نوئے پیسے ہوگئی ہے۔