کراچی(نیوز ڈیسک) ایکسپو پاکستان میں مقامی مصنوعات کے ساتھ پاکستان کا کلچر اور آرٹ بھی غیرملکی مہمانوں کی خصوصی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے، 4 روزہ نمائش کے پہلے روز غیرملکی خریداروں کی بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا۔وزیراعظم نوازشریف کی آمد اور غیرملکی خریداروں کو پاکستانی معیشت کی بہتری اور توانائی بحران کے حل کی نوید سنائے جانے سے پاکستانی ایکسپورٹرز اور غیرملکی خریداروں کے حوصلے بلند ہوگئے، غیرملکی وفود نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر اور سیکریٹری رابعہ جویری آغا سے ملاقات کی اور پاکستان کے ٹیکسٹائل، ہوم ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر گارمنٹس، کھیلوں کے سامان، جراحی کے آلات، لائٹ انجینئرنگ، فروٹ اینڈویجیٹبل، رائس اور جیم اینڈ جیولری سیکٹر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔نمائش میں پاکستانی ہنرمندوں بالخصوص دستکاروں کی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ڈسپلے کیا گیا، نمائش کے مرکزی داخلی راستے پر انڈس ویلی اسکول آف آرٹ کے فن پارے رکھے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسپو سینٹر کی راہداریوں میں بھی پاکستانی ہینڈی کرافٹس اور ثقافت کی منفرد اور دلکش انداز میں نمائش کی گئی ہے، غیرملکی خریداروں کی بڑی تعداد راہداریوں میں رکھی ہینڈی کرافٹس اور ہاتھ سے بنے فن پاروں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے، نمائش کے پہلے روز بیلجیم، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ہانگ کانگ، چین سمیت دیگر ملکوں کے وفود نے ایس ایم منیر سے ملاقات کی۔کراچی چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کے ساتھ کاروباری ملاقاتوںکا بھی اہتمام کیا گیا، نمائش میں جاپان کے 50رکنی وفد نے بھرپور شرکت کی جبکہ انجینئرنگ اور آٹو مصنوعات کے پویلین میں پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں نے ”جیٹرو“ کے تحت اسٹالز لگائے، یورپ کی جی ایس پی پلس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی بیڈ لینن، ہوم ٹیکسٹائل اور تولیے کی مصنوعات کا وسیع پویلین غیرملکی بالخصوص یورپی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، اسی طرح پاکستان میں تیار ہونے والے کھیلوں کے ملبوسات، دستانوں کے اسٹالز پر بھی غیرملکی خریدار سرگرم دکھائی دیے۔نمائش میں پاکستانی جیم اینڈ جیولری کے خصوصی پویلین نے نمائش میں چار چاند لگادیے، 30کمپنیوں کے اسٹالز پر دیدہ زیب پاکستانی سونے چاندی کے زیورات میں غیرملکی خریداروں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی، ہال نمبر 3 میں پاکستانی فوڈ کمپنیوں، پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کمپنیوں کے اسٹالز پر غیرملکی خریداروں کا رش رہا جنہوں نے پاکستانی پھل، سبزیوں اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی پھلوں کے ذائقے اور خوشبو کو سراہا، نمائش کے دوسرے روز پاکستانی کمپنیوں اور غیرملکی اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں (ایم اویوز) پر دستخط کیے جائیں گے۔
ایکسپو پاکستان کا آغاز، غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد میں شرکت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟
-
بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے ،انکا مقصد کیا تلاش کرنا ہے ۔۔؟سابق مشیرقومی ...
-
بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی ...
-
پاکستان کی 85 فیصد سے زائد آبادی میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہے،ماہرین نے ...
-
اسلام آباد فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
-
مقبو ضہ کشمیر میں دھماکے ، سائرن بج گئے، سیکیورٹی ذرائع نے حقیقت بتا دی
-
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
-
نئے پوپ کا انتخاب ہو گیا،حیران کن نام سامنے آ گیا
-
پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار
-
پاکستانیوں کیلئے بیلاروس میں روزگار کے مواقع،کم از کم تنخواہ 7 ڈالر یومیہ مقرر
-
تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، نوٹیفیکیشن جاری
-
گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟
-
بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے ،انکا مقصد کیا تلاش کرنا ہے ۔۔؟سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف
-
بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں...
-
پاکستان کی 85 فیصد سے زائد آبادی میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہے،ماہرین نے وجہ بھی بتا دی
-
اسلام آباد فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
-
مقبو ضہ کشمیر میں دھماکے ، سائرن بج گئے، سیکیورٹی ذرائع نے حقیقت بتا دی
-
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
-
نئے پوپ کا انتخاب ہو گیا،حیران کن نام سامنے آ گیا
-
پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار
-
پاکستانیوں کیلئے بیلاروس میں روزگار کے مواقع،کم از کم تنخواہ 7 ڈالر یومیہ مقرر
-
تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، نوٹیفیکیشن جاری
-
گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
-
وزیر دفاع نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا
-
بھارت نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کیلئے رابطہ کیا مگر ذلت اٹھانی پڑی