جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

این ایف سی کے 5 ٹھیکے داروں نے 1.37 ارب کی کھاد خوردبرد کرلی

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کی 5 ٹرانسپورٹیشن ٹھیکے دارکمپنیاں 1 ایک ارب 37کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی 38 ہزار ٹن سے زائد سرکاری یوریا کھاد کی خوردبرد میں ملوث پائی گئی ہیں۔ٹھیکے داروں نے کراچی بندرگاہ سے کھاد کو این ایف سی گوداموں میں پہنچانا تھا مگر انہوں نے یہ کھاد مارکیٹ میں فروخت کردی، با اثر شخصیات کی سرپرستی کی وجہ سے ماضی میں این ایف سی حکام طاقتور مافیا کے خلاف سخت کارروائی نہیں کر پائے، موجودہ ایم ڈی این ایف سی وسیم مختار کی تحریری سفارش پر وفاقی سیکریٹری صنعت راجہ حسن عباس نے کیس نیب کے سپرد کردیا ہے جبکہ ملزمان پر کھاد کی قیمت کے علاوہ 24 کروڑ80 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں آئندہ سیزن میں یوریا کھاد کی دستیابی اور بروقت درآمد کو یقینی بنانے کیلیے 15 مارچ کو اسلام آباد میں بین الصوبائی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں 3 لاکھ ٹن کے لگ بھگ یوریا کھاد امپورٹ کرنے کی سفارش کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن وسیم مختار نے وفاقی سیکریٹری کو بھیجے گئے خط میں بتایاکہ 5 کیرج کنٹریکٹرز نے 1ارب 37کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی 38ہزار 349 میٹرک ٹن یوریا کھاد سرکاری گودام میں پہنچانے کے بجائے مارکیٹ میں فروخت کردی، بلال احمد کیرج نے اکتوبر2013 سے اپریل2014 کے درمیان7948 ٹن، مائیوری کیرج نے ستمبر2013 تا اپریل2014 کے مابین 3064 ٹن، صلاح الدین اینڈ سنز نے اکتوبر 2013 سے اپریل2014 کے درمیان 9573 ٹن، ٹرانس گلوبل نے جنوری 2014 سے اپریل 2014 کے درمیان 4142 ٹن جبکہ انعام اینڈ کمپنی نے13667 ٹن کھاد خورد برد کی،1786 روپے فی بیگ قیمت کے تناسب سے کھاد کی مجموعی مالیت 1ارب 37کروڑ 10لاکھ روپے بنتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی این ایف سی نے پانچوں کیرج کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے علاوہ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے، بلال کیرج پر 3 کروڑ 89 لاکھ روپے، مائیوری کیرج 1 کروڑ49 لاکھ، صلاح الدین اینڈ سنز پر7 کروڑ 36 لاکھ، ٹرانس گلوبل پر 4 کروڑ72 لاکھ جبکہ انعام اینڈ کمپنی پر 7 کروڑ32 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ کی جانے والی پانچوں کمپنیوں کے خلاف فیصلہ کن ایکشن لینے کے لیے کیس نیب کے سپرد کر دیا گیا ہے جس نے این ایف سی سے ضرروی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور آئندہ دنوں میں اس حوالے سے اہم پیش رفت اور گرفتاریوں کا امکان ہے۔علاوہ ازیں آئندہ سیزن میں یوریا کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلیے بروقت امپورٹ کی خاطر15 مارچ کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں کھاد کی درآمد کا تخمینہ لگا کر منظوری کیلیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجا جائے گا، اس وقت این ایف سی کے پاس 2 لاکھ17 ہزار ٹن یوریا کھاد موجود ہے جبکہ مزید 1لاکھ ٹن کھاد لے کر 2 جہاز آنے والے ہیں، رواں سیزن میں ابھی تک اس نے مجموعی طور پر 1لاکھ ٹن کھاد فروخت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ حکومت 3سے ساڑھے3 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمدکرنے کی منظوری دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…