بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی چیمبر نمائش میں غیرملکیوں سے معاہدے کیلیے متحرک رہا

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ایکسپو پاکستان میں قائم کراچی چیمبرکاپویلین غیرملکی وفود کی آمدورفت اور شراکت داری کے معاہدوں کے حوالے سے متحرک رہا جہاں چیک ریپبلک، انڈونیشیا، اسپین، مراکش اور لٹویا کے مختلف وفود کے ساتھ شراکت داری اورتجارت کے فروغ کے لیے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔چیک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر بوریووج مینارکی سربراہی میں8 رکنی وفد نے کراچی چیمبر کے عہدیدران سے ملاقات کی جبکہ چیک ریپبلک کے سفیر میروسلوکرینک بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وفد نے چیک چیمبر آف کامرس کے بارے میں آگہی فراہم کرتے ہوئے کہاکہ یہ چیمبر معیشت کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 14ہزار ممبرز پر مشتمل ہے جو پاکستانی تاجروں کے ساتھ باہمی تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مواقع کی تلاش کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔جکارتہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کمرشل قونصلر ماریہ قاضی کی سربراہی میں ملنے والے انڈونیشن وفد کے ممبرز نے کراچی چیمبرکے عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستانی تاجروں کے ساتھ کامیابی سے کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم وہ کاروبار کی مزید نئی راہیں تلاش کرنا چاہتے ہیں۔اسپین کے وفد کے ممبران نے دورے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں اور یہاں کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔مراکش کے وفد نے بھی پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔لٹویا کے وفد نے دورے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کس طرح پاکستان کے ساتھ تجارت کو بہتر بنایاجاسکے۔کراچی چیمبرکے صدر افتخار احمد وہرہ نے غیرملکی وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مغربی میڈیا کے کراچی کے خلاف پروپیگنڈے کو زائل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورکہاکہ کراچی کے مثبت تاثرکو ابھارنے کی اشد ضرورت ہے جیسا غیرملکی وفود نے خود مشاہدہ کیا ہے کہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، کراچی کی مجموعی صورتحال کا دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے موازنہ کیاجاسکتا ہے، ترقی یافتہ ممالک کوبھی اسٹریٹ کرائمز جیسے مسائل کا سامناہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…