حصص مارکیٹ میں مندی کا تسلسل،8 ارب کا نقصان

27  فروری‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) حصص کی تجارت کے غیرواضح سمت، رول اوورویک کے باعث اسپاٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور مختلف شعبوں کی فروخت پردباو¿ بڑھنے کے سبب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی اتارچڑھاو¿ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 38000 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی۔54.66 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید7 ارب98 کروڑ51 لاکھ91 ہزار588 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی مجموعی طور پر40 لاکھ79 ہزار921 ڈالر کی تازہ سرمایہ کاری سے ایک موقع پر 152 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی33900 پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی تھی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے25 لاکھ93 ہزار491 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی2 لاکھ33 ہزار323 ڈالر، این بی ایف سیز کی22 ہزار771 ڈالر اور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے12 لاکھ30 ہزار335 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس82.50 پوائنٹس کی کمی سے33762.80 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 83.54 پوائنٹس کی کمی سے22027.35 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس298.67 پوائنٹس کی کمی سے54011.65 ہوگیا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت20.35 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر16 کروڑ96 لاکھ15 ہزار490 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار375 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں149 کے بھاو¿ میں اضافہ 205 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…