بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کے الیکٹرک کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 100فیصد اضافہ

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 13 ارب 88 کروڑ روپے منافع ظاہر کیا ہے جوکہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 100فیصد سے بھی زائد ہے۔کے الیکٹرک کے ششماہی منافع میں 3 ارب روپے زائد کا منافع چوری، لوڈ ریگولرائزیشن، ایریل، ایوریج اور دیگر مدات میں کی جانے والی اوسط بلنگ کے نام پر ظاہر کیاگیا ہے۔ کے الیکٹرک نے مالی 2014-15 کی پہلی ششماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت ادارے کو پہلی ششماہی میں 13 ارب 88 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال برائے 2013-14 کی سالانہ رپورٹ میں ہونے والا منافع 12 ارب روپے سے زائد تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران کے الیکٹرک کے صارفین کی تعداد میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا، بجلی کے نرخ میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیاگیا اور نہ ہی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں کوئی خاطر خواہ اضافہ ہوا تاہم اس کے باوجود کے الیکٹرک کے منافع میں100فیصد سے زائد اضافہ انتہائی غیر معمولی ہے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بینک چارجز، سروس چارجز اور میٹر رینٹ کی وصولی کے خلاف نیپرا میں متعدد درخواستیں گذشتہ کئی سال سے زیر سماعت ہیں اور پہلی ششماہی کی رپورٹ میں 3 ارب روپے اضافی بلنگ کی مد میں وصول کیے گئے ہیں۔کے الیکٹرک ایریل بلنگ، بجلی کی چوری، ڈی ٹیکشن اور دیگر مدوں میں اضافی بل جاری کرتی ہے اور شہریوں کی جانب سے اضافی بلنگ کو بلا جواز قرار دیا جاتا رہا ہے جبکہ نیپرا نے اس سلسلے میں کراچی میں ایک خصوصی سماعت کا اہتمام بھی کیا تھا جس میں شہریوں نے کے الیکٹرک کی اضافی بلنگ کے خلاف شکایات کے انبارلگادیے تھے تاہم ادارے کی جانب یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے تاحال جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…