جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عالمی مقابلہ عطر الکلام میں امریکی نے تلاوت کے معیار سے سامعین کو حیران کردیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )ہالی ووڈ فلم اور ٹیلی ویژن کے سکرین رائٹر فلسطینی نژاد امریکی یاسر شاہین نے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے پروگرام “عطر الکلام” کی حالیہ قسط میں ایک ایسی آواز میں تلاوت پیش کی جس نے سامعین کو حیران کردیا ۔ انہوں نے ممتاز انداز میں شاندار قرآنی معانی سے کانوں کو مسحور کر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض میں جاری تلاوت قرآن کریم کے سب سے بڑے عالمی مقابلہ پر مبنی پروگرام عطر الکلام نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر امریکی قاری یاسر شاہین کی کہانی پر مبنی ویڈیو کلپ پیش کیا۔ اس کلپ میں قار ی یاسر نے اپنی والدہ کے پر تاثیر الفاظ کے متعلق بتایا جس میں کہا ماں نے ان کے قاری بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا پھر اس خواہش کی تکمیل میں نے ساری زندگی قاری بننے کی کوشش کی ۔عالمی مسابقہ قرآن و اذان میں تلاوت کے زمرے میں شریک یاسر نے مزید کہا میری زندگی قرآن کو حفظ کرنے، اس کی تلاوت کرنے اور ہالی ووڈ کے گلیاروں میں سکرپٹ لکھنے کے درمیان گزری۔ میں نے 130 سے زیادہ دستاویزی پروگراموں اور 14 دستاویز فلموں کی تیاری کی نگرانی کی۔ عرب اور اسلامی ممالک کے ٹیلی ویژن چینلز پر متعدد پروگراموں میں حصہ لیا۔انہوں نے مزید بتایا میں ایک بہت ہی شرارتی بچہ تھا۔ میں مٹھائیاں خریدنے کے لیے اپنی ماں سے کچھ پیسے چوری کرتا تھا ۔ ایک دن ماں نے میری چوری پکڑ لی ۔ وہ گھر سے نکلی اور ایک گھنٹے بعد واپس آئیں تو ان کے ہاتھ میں قاری محمد البراک کی تلاوت کی ٹیپ کیسٹ تھی۔ ماں نے مجھے کہا کہ مجھے خدا سے امید ہے کہ ایک دن میں اس جیسا بن جائوں گا۔ کئی سال گزر گئے اور اللہ نے میری والدہ کی خواہش کو پورا کردیا۔ میں سمجھتا ہوں میں نے اپنی استطاعت کے مطابق اپنی والدہ کا اکرام کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…