اٹک(نیوزڈیسک)کوہاٹ روڈ پر کوسٹر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق اٹک میں کوہاٹ روڈ پربنوں سے آنے والی کوسٹر، کارسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ¾ امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر تمام متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات کا آغازکردیا گیا،علاوہ ازیںیکہ توت اور لنڈی ارباب میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت کی مجید آباد کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں، بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مریم، فرحانہ اور شفیع کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں پیش آیا جہاں سفاک داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر، ساس اور سالے کو قتل جب کہ سالی کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔