منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے معاملہ طویل عرصہ زیر التوا رہا، پی ٹی آئی نے کبھی ممبران کمیٹی یا بینک حکام پر جرح کی استدعا نہیں کی، موجودہ کارروئی صرف عطیات ضبط کرنے سے متعلق ہے

جن کو ممنوعہ قرار دیا گیا،پی ٹی آئی کی درخواست کو قبول کرنا معاملے کو دوبارہ کھولنے کے مترادف ہے۔جمعہ کو تحریری فیصلے میں درخواست گزار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کو دستاویزات کی اسکروٹنی کی اجازت دی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے معاملہ طویل عرصہ زیر التوا رہا، دونوں فریقوں کو دستاویزات کی اسکروٹنی کے لیے 40 گھنٹے دیے گئے۔ای سی پی کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعت اور درخواست گزار نے دستاویزات بشمول بیان حلفی اور بیانات جمع کرائے۔فیصلے کے مطابق دونوں فریقوں نے رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرائے، طویل سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ بعض عطیات اور فنڈز ممنوعہ ہیں۔ای سی پی کے مطابق پی ٹی آئی نے کبھی ممبران کمیٹی یا بینک حکام پر جرح کی استدعا نہیں کی، موجودہ کارروئی صرف عطیات ضبط کرنے سے متعلق ہے جن کو ممنوعہ قرار دیا گیا۔تحریری فیصلے کے مطابق فریق کو نوٹس دینے اور اسے سننے کی دونوں شرائط کو پورا کیا گیا، اب پی پی او کے تحت کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست کو قبول کرنا معاملے کو دوبارہ کھولنے کے مترداف ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے اعتراضات اور دعووں کو مسترد کیا اور کہا کہ اس مرحلے پر معاملے کو دوبارہ کھول کر جائزہ لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…