منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

دی ہنڈرڈ لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کر لی گئی ، مہنگا ترین پاکستانی کھلاڑی کون ؟ نام سامنے آگیا

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( این این آئی) انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، پاکستان کے متعدد کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے ،شاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک بار پھر دی ہینڈریڈ ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا ۔

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں شاہین آفریدی ایک لاکھ یورو یعنی (2کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹ میں داخلہ لیا تھا جبکہ حارث رئوف 60000پائونڈ یعنی 22لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل تھے۔ہنڈریڈ آرگنائزنگ کمیٹی نے گزشتہ روز مداحوں کی رائے شماری کی تھی تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ رواں سال کے ڈرافٹ کیلئے شائقین کے وسیع پول میں کون سا کرکٹر مقبول ہے۔ بابراعظم کو مداحواں کے 25فیصد ووٹ حاصل کرکے سرفہرست رہے تاہم فرنچائزز کی رائے بالکل برعکس نکلی اور بابراعظم کو اس سال بھی کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔گزشتہ برس ڈرافٹ میں کپتان بابراعظم کی بولی نہیں لگائی گئی تھی کیونکہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی میچز کھیلنا تھے۔ انکی رواں سال بھی ایک لاکھ یورو ریزرو بولی لگائی گئی تھی۔اوول انوینسیبلز نے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40,000 پائونڈ میں منتخب کیا ہے جبکہ برمنگھم فینکس نے افغانستان کے خلاف کپتانی فرائض سرانجام دینے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو برقرار رکھا ہے۔اس طرح فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…