جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدید فیشل ریکوگنیشن نظام فعال کردیا گیا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے

ایف آئی اے کو اس جدید نظام کے کنٹرول روم میں اْن کے حصے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ایف آر ایس نظام کے لیے عملہ تعینات کرنے پر اتفاق طے پا گیا اور اس سلسلے میں ائرپورٹ منیجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ نے باہمی مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق نگرانی کے مقاصد کے لیے ایف آر ایس سی سی ٹی وی روم میں ڈیوٹیاں شروع کردی گئی ہیں۔ پراجیکٹ کی نگرانی، دیکھ بھال اور انتظامی امور سول ایوی ایشن دیکھ رہا ہے۔ ایف آئی اے ایف آر ایس ٹیکنالوجی کو اینٹی ہیومن اسمگلنگ اور دیگر جرائم روکنے کے لیے استعمال میں لائے گا۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق جدید نظام حکومتی اداروں کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قانون نافذ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ادارے واچ لسٹ پر اندراج شدہ چہروں کے اس نظام کے ذریعے ائرپورٹ پر شناخت اور کھوج لگا سکیں گے۔ یہ جدید نظام کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے ہوائی اڈوں پر بھی نصب ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…