لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے نے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔ ملزم نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائرکررکھی تھی۔اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت لاہور نے 80کروڑ روپے کی
کرپشن کیس میں منظور کرتے ہوئے 50پچاس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ 2مارچ کو سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی نے دفعہ 164 کے تحت دیئے گئے اقبالی بیان میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی کرپشن کہانی کھول کر رکھ دی ہے۔محمد خان بھٹی نے کہا کہ اس نے 26 فروری 2023ء کو چمن کے راستے افغانستان فرار ہونے کوشش کی، چمن بارڈرپرپولیس نے روکنے کی کوشش کی، ہم نے پولیس پرجوابی فائرنگ کی،پولیس کی جوابی کارروائی سیکارکیٹائر پھٹ گئے، پولیس نے مجھے 2کلاشنکوف اور ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔